28 جنوری 2019 - 13:24
شامی فورسز نے لاذقیہ میں دشمن کے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا

شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے لاذقیہ میں حمیمیم فوجی اڈے اور شہر جبلہ کے قریب دشمن کے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے لاذقیہ میں حمیمیم فوجی اڈے اور شہر جبلہ کے قریب دشمن کے ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔

شام کے فوجی ذرائع کے مطابق دشمن کے ڈرون طیاروں نے لاذقیہ کے شمال مشرق، جسر الشغور اور ادلب کے جنوب مغرب سے اڑان بھری تھی اور شامی دفاعی میزآئل سسٹم نے دشمن کے تمام ڈرون طیاروں کو سرنگوں کردیا ہے۔

.......

/169